16 دسمبر 2011 - 20:30

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے پارا چنار کے متاثرین کی محرومیوں کے ازالہ امدادی امن کاروان کے ہمراہ بھجوایا جانے وا لے امدادی سامان کی منظم طریقے سے منصفانہ تقسیم کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔

ابنا: ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ فلاح و بہبود کے مرکزی سکرٹری نچار علی فیضی نے ایم ڈبلیو ایم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ امدای سمامان کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کے لیے علمائے کرام کی سربراہی میں ایک چودہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں ایم ڈبلیو ایم کی معاون تنظیموں تحریک حسینی،مجلس علامائے اہلبیتت پارا چنار ، حیدری بلڈ ڈونرز، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، امامیہ آرگنائزیشن، علی ٹرسٹ اور شہید فائنڈیشن کے نمائندگان کو بطور ممبر شامل کیا تھا ۔

کمیٹی کے ممبران نے پورے علاقہ کا سروے کی اور علاقہ کے مکینوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے فہرستیں تیار کیں ، اور ان فہرستوں کی روشنی میں سامان کی تقسیم کے کام کا آغاز کیا گیا انہوں نے بتایا کہ امن کاروان کے ہمراہ بھجوایا جانے والا سامان ابتدائی طور پرپارا چنار ہائی سکول میں محفوظ کیا تھا جسے منظم طریقے سے تحریک حسینی کے دفتر منتقل کیا گیا جہاں رضا کاروں کی ایک ٹیم نے فہرستوں کو سامنے رکھ کر علاقی کے مکینوں کی ضروریات کے مطابق سامان کی پیکنگ کی اور اسے گاڑیوں کے ذریعے مخلتف علاقں میں بھجوایا جہا ں تقسیم کے عمل کی نگرانی براہ راست علمائے کرام نے کی ۔

ایم ڈبلیو ایم شعبہ فلاح و بہبود کے مرکزی مسئول نے بتایا کہ سامان کی تقسیم کے عمل میں معاون تنظیموں کے نمائندگان پر مشتمل چودہ رکنی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ مقامی رضاکار محسن رشید نے انتہائی جانفشانی کے ساتھ کام کیا جس پر مجلس وحدت مسلمین ان کی بے حد ممنوں ہے ، بردر نثار فیضی نے بتایا کہ امدادی سامان کی منظم انداز میں تقسیم کے بعد پارہ چنار کے مکینوں نے انتہائی جذباتی انداز میں مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ تشکر کا اظہار کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے عمل سے انہیں ایک نیا عزم اور نیا حوصلہ ملا ہے اور اب وہ خود کو تنہا نہیں سمجھتے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ استحکام پاکستان کنونشن کے موقع پر ملک کے کونے سے پاکستانی جس خلوس کے ساتھ اپنے ہمراہ امدادی سامان لائے تھے اسے خلوص کے ساتھ ایم ڈبلیو ایم امدادی سامان کی منصفانہ تقسیم کے ذریعہ انسانیت کی خدمت کی نئی تاریخ رقم کی ہے ۔

ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ فلاح و بہبود کے سربراہ نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کے اس مشن کی تکمیل کے کیے تعاون کرنے والی تما م شخصیات اور اداروں کے بے حد ممنوں ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی بھلائی کے کاموں میں ایم ڈبلیو ایم کے دست و بازو ثابت ہوں گے ۔.......

/169